نامور کمنٹیٹرز پاکستان -جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کریں گے

کراچی:تیرہ سال سے زائد عرصہ بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ چھبیس جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والی سیریز کے کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرز شامل ہیں۔

ستاروں سے سجی اس کہکشاں میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان کے ساتھ ساتھ مائیک ہیسمین اور ڈیرل کلینن سمیت نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سائمن ڈول بھی شامل ہیں۔

وسیم اکرم صرف ٹیسٹ سیریز جبکہ سائمن ڈول صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

                       


Source link

About admin

Check Also

خان پور میں شہریوں نے مرد چڑیل کو پکڑ لیا۔

خان پور:(عبدالغفار صدیقی) غریب آباد میں ایک ماہ سے دہشت کی علامت بنی چڑیل عوام …